Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
برازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیںعباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیابرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیںعباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا

ایران مفاہمتی یادداشت توڑے یا نہ توڑے، مجھے کوئی پروا نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت پر عمل نہ کرنے کے اعلان کو اہمیت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس فیصلے کی کوئی فکر نہیں۔

امریکی ٹی وی چینل نیوز نیشن کو ٹیلیفون پر دیے گئے مختصر انٹرویو میں جب صدر ٹرمپ سے ایران کے حالیہ مؤقف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا، “مجھے اس کی کوئی پروا نہیں۔”

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکا کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہے اور اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ ماہ جون کے وسط میں ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی تھی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور تنازع کے پرامن حل کی راہ ہموار کرنا تھا۔

تاہم حالیہ ہفتوں میں آبنائے ہرمز، بحری آمدورفت اور سلامتی سے متعلق اختلافات کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں دوبارہ تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔ ایران کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر عمل نہ کرنے کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ مذاکرات کے امکانات بھی غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہو گئے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق حالیہ بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی فاصلے ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *