Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل، 500 خواتین میں ٹیبلیٹس، ٹول کٹس اور اسناد تقسیم

کوئٹہ: ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں تربیت مکمل کرنے والی 500 خواتین میں ٹیبلیٹس، ڈیجیٹل ٹول کٹس اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین کو جدید کاروباری مہارتوں، ڈیجیٹل ٹولز، مارکیٹنگ اور بزنس پلاننگ کی تربیت فراہم کی گئی، تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام صوبے کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا جامع منصوبہ ہے، جس کا مقصد خواتین کو روزگار، کاروبار اور ہنر مندی کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ حکومت بلوچستان خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، کیونکہ خواتین کی معاشی خودمختاری مضبوط خاندان اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین کی محنت، لگن اور عزم کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *