Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟

اوستا محمد میں عالمی یومِ آبادی پر آگاہی تقریب و واک

اوستا محمد (نمائندہ خصوصی)
گورنمنٹ ڈگری کالج اوستا محمد میں عالمی پاپولیشن ڈے (یومِ آبادی) کے حوالے سے ایک پروقار تقریب اور آگاہی واک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ممتاز علی مگسی کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کے مہمانِ خاص اسسٹنٹ کمشنر اوستا محمد محمد رمضان اشتیاق تھے تقریب میں پروفیسر عبید اللہ زہری، محکمہ بہبودِ آبادی کے عملے، لیڈی ہیلتھ ورکرز، طلبہ کے والدین اور سماجی و ادبی حلقوں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے بعد ڈگری کالج کے احاطے میں ایک آگاہی واک بھی کی گئی، جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آبادی پر قابو پانے اور وسائل کے درست استعمال کے حوالے سے نعرے درج تھے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اوستا محمد محمد رمضان اشتیاق، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ممتاز علی مگسی اور پروفیسر عبید اللہ زہری نے کہا کہ وسائل پر دباؤ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اس وقت ملک کا ایک انتہائی سنگین اور درپیش چیلنج ہے، جس کے براہِ راست اثرات ہمارے محدود وسائل، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع پر پڑ رہے ہیں۔ صحت مند خاندان، خوشحال معاشرہ مقررین کا کہنا تھا کہ ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانا اور خاندان کی معاشی حالت کو مستحکم رکھنا اسی صورت ممکن ہے جب آبادی اور ملکی وسائل کے مابین ایک مناسب توازن قائم ہو سول سوسائٹی اور اساتذہ کا کردار انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف حکومتی کوششیں کافی نہیں ہیں؛ معاشرے کے ہر فرد بالخصوص اساتذہ، علمائے کرام، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور میڈیا کو آگے بڑھ کر عوام میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنا ہوگا۔مقررین نے تقریب کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ممتاز علی مگسی کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے نچلی سطح تک عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *