Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

تعلیم سے کوئی بچہ یا بچی محروم نہیں رہے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کلی ببری، ہنہ اڑک میں شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر علاقے کی طالبات کے لیے گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان کیا تھا، جس پر عملدرآمد کے لیے باقاعدہ انتظامی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے شاہد رند نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے اعلان پر فوری عملدرآمد کے لیے سمری جلد از جلد وزیراعلیٰ کو منظوری اور احکامات کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا یہ اعلان صرف ایک تعلیمی منصوبہ نہیں بلکہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور علاقے کے عوام سے کیے گئے وعدے کی عملی تعبیر ہے۔ کلی ببری ہنہ اڑک میں گرلز اسکول کے قیام سے مقامی بچیوں کو اپنے علاقے میں معیاری تعلیمی سہولت میسر آئے گی، جس سے بچیوں کی تعلیم کو فروغ ملے گا اور والدین کی مشکلات میں بھی نمایاں کمی آئے گی شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم کو پائیدار ترقی کی بنیاد سمجھتی ہے اور صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اس عزم پر قائم ہیں کہ صوبے کا کوئی بھی بچہ یا بچی تعلیم کے حق سے محروم نہ رہے معاون وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل، عوامی فلاح و بہبود اور تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ متعلقہ محکموں کو وزیراعلیٰ کے اعلان پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *