Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورت

سیکیورٹی خدشات، چینی کمپنی کا سینڈک منصوبہ ایک ماہ میں بند کرنے کا انتباہ

کوئٹہ: بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چینی کمپنی سینڈک میٹلز لمیٹڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سیکیورٹی حالات بہتر نہ ہوئے تو سینڈک تانبہ و سونا منصوبے کی سرگرمیاں ایک ماہ کے اندر معطل کی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے وفاقی وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کو خط لکھ کر منصوبے کو درپیش سیکیورٹی مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث منصوبے کے لیے ضروری سامان کی ترسیل اور سپلائی چین شدید متاثر ہو رہی ہے۔

کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ روٹس کو درپیش خطرات اور لاجسٹک مسائل کے باعث کان کنی کے عمل کو معمول کے مطابق جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ چینی انجینئرز اور مقامی ملازمین کی حفاظت بھی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

سینڈک منصوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع پاکستان کے اہم معدنی منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں تانبے اور سونے کی پیداوار کی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق منصوبے کی بندش سے پاکستان کی معیشت، روزگار اور پاک چین معاشی تعاون پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ منصوبے کی سیکیورٹی اور سپلائی نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ معدنی پیداوار کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *