Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرست

مولانا فضل الرحمن کا آئینی مؤقف غلط ثابت نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطاء محمد شمشوزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے آئینی و جمہوری مؤقف کو غلط ثابت کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔ جمعیت علماء اسلام ہزاروں شہداء کی قربانیوں کی امین جماعت ہے ہمیں شہداء کی عظمت اور ان کی قربانیوں کا درس دینے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جبر کے سائے تلے کرائے کے سوشل میڈیا کارکنوں کے ذریعے عوامی رائے پر اثرانداز ہونے کی کوششیں نئی بات نہیں، قوم حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے۔ حکومت اور مقتدرہ اپنے سوشل میڈیا گالی برگیڈ کو لگام دیں۔ اختلافِ رائے کو تہذیب، دلیل اور شائستگی کے دائرے میں رہ کر پیش کیا جانا چاہیے کردار کشی، بدزبانی اور اخلاق سے گری ہوئی زبان کا استعمال باعثِ شرم ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی تاریخ استعمار اور سامراج کے خلاف جدوجہد، آزادی کی تحریکوں اور بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ ایسی عظیم روایات کے وارث نہ تو دھمکیوں سے مرعوب ہوتے ہیں اور نہ ہی گالی گلوچ اور بے ہودہ پروپیگنڈے سے خوفزدہ ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ دوٹوک، اصولی اور قومی مفادات کا ترجمان ہے۔انہوں نے ہر دور میں آئین، جمہوریت، عوامی حقوق اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے بے باک مؤقف اختیار کیا ہے اور اسی وجہ سے ان کی آواز ملک کے باشعور عوام کی آواز بن چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کردار کشی اور منفی پروپیگنڈے سے حقائق تبدیل نہیں کیے جا سکتے، بلکہ ایسے ہتھکنڈے اپنے اختیار کرنے والوں کی سیاسی و اخلاقی کمزوری کو بے نقاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق دینا اور لشکر سازی کی حوصلہ افزائی کسی بھی صورت آئینی و جمہوری عمل نہیں، ایسے اقدامات پر پردہ ڈالنے کی کوشش قابلِ افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے، عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے اور آئین شکنی کرنے والے آج قوم کو جمہوریت اور حب الوطنی کا درس نہ دیں۔ جمعیت علماء اسلام ہر سطح پر آئین، جمہوریت، عوامی حقِ رائے دہی اور پرامن سیاسی جدوجہد کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *