Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈپٹی کمشنرکوئٹہ

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نیشنل ای او سی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)، ڈپٹی ڈی ایچ او، پراونشل مانیٹرز، متعلقہ افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر میں پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی، او پی وی (OPV) کوریج، ایف آئی پی وی (fIPV) کوریج، ریفیوزلز، اسکول کوریج اور ٹیموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے تمام مانیٹرز، متعلقہ اہلکاروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مہم کے اہداف کے حصول کے لیے واضح ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہ کیا جائے۔اجلاس میں جعلی (فیک) فنگر مارکنگ اور فرضی کوریج کے معاملات پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ فیک کوریج کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متعدد پولیو ٹیموں کو تبدیل بھی کر دیا گیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ ٹیمیں دیانتداری، شفافیت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ ہر بچے کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جا سکیں اور مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *