Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور قبائلی شخصیات کی ملاقات


گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ (ن) مکران ڈویڑن کے صدر اشرف ساگر بلوچ ، مسلم لیگ ن بلوچستان کے موسٹ سنےئررہنما و قبائلی شخصیت ارباب اقبال کاسی اور مسلم لیگ ن بلوچستان کے سنےئر رہنما و وائس پریذیڈنٹ رخشان ڈویڑن حاجی نثاراحمد نے گورنر ہاو¿س میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال صوبائی حکومت کی کارکردگی پارٹی امور تنظیمی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کارکنوں کے مسائل کے حل اور عوامی خدمت کے عمل کو موثر انداز میں آگے بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن اور ہر سینئر رہنما پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے موجودہ صوبائی حکومت میں پارٹی کی مضبوط اور موثر پوزیشن کارکنوں اور رہنماو¿ں کی طویل جدوجہد وفاداری اور قربانیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ مسلم لیگ (ن) میں کسی بھی سینئر رہنما یا کارکن کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی بلکہ میرٹ مشاورت اور انصاف کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی عوامی فلاح و بہبود اور سیاسی استحکام کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں گورنر کی حیثیت سے ان کی کوشش رہی ہے کہ صوبے میں سیاسی ہم آہنگی جمہوری روایات اور باہمی احترام کو فروغ دیا جائے تاکہ بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماو¿ں نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی سیاسی بصیرت قیادت اور صوبے میں ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے گورنر کا منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان میں مفاہمت سیاسی استحکام اور باہمی اعتماد کی فضا کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے پارٹی کارکنوں اور عوام میں اعتماد پیدا ہوا ہے ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں پارٹی کو مزید منظم فعال اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *