Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعات

شہداء زیارت دھرنا اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک کا فوری خاتمہ ضروری ہے،سید صادق آغا

شہداء زیارت دھرنا اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک کا فوری خاتمہ ضروری ہے،سید صادق آغا
شہداء کی تاحال تدفین نہ ہونا لواحقین کے دکھ اور اذیت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔صوبائی نائب صدر
حکومت اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افہام و تفہیم کے ذریعے مطالبات تسلیم کرے، پی ٹی آئی بلوچستان
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے شہداء زیارت دھرنا اور حکومت کے درمیان جاری ڈیڈ لاک پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی تاحال تدفین نہ ہونا نہ صرف انسانی اور اسلامی اقدار کے منافی ہے بلکہ اس سے شہداء کے لواحقین کے رنج و غم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں میت کی جلد از جلد تدفین کی تلقین کی گئی ہے، کیونکہ تدفین کے بعد اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر و استقامت عطا فرماتے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں شہداء کے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت اور کرب سے گزر رہے ہیں، جس کا احساس حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو ہونا چاہیے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ دونوں جانب سے برداشت، تحمل اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کیا جائے۔ معاملات کو ضد اور ہٹ دھرمی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہی قومی مفاد میں ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ ظرفی، فراخ دلی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہداء کے ورثاء کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے تسلیم کرے تاکہ اس انسانی المیے کا فوری خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی بدامنی، دہشت گردی اور مختلف بحرانوں کا شکار ہے، ایسے حالات میں عوام کو مزید آزمائش میں مبتلا کرنے کے بجائے ایسے فیصلے کیے جائیں جو اتحاد، قومی یکجہتی اور عوام کے اعتماد کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پوری قوم کا مشترکہ سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کے احترام، وقار اور لواحقین کی دلجوئی کو ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔ سید صادق آغا نے حکومت اور دھرنے کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے موجودہ تعطل کا خاتمہ کریں تاکہ شہداء کی باوقار تدفین عمل میں لائی جا سکے، لواحقین کے غم میں کمی آئے اور صوبے میں ہم آہنگی اور اعتماد کی فضا بحال ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *