Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکمل

زیارت شہداء نے پشتون ملت کو اتحاد کا عظیم تحفہ دیا، خوشحال کاسی

زیارت شہداء نے پشتون ملت کو اتحاد کا عظیم تحفہ دیا، خوشحال کاسی
یہی ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے خواب کی تعبیر ہے۔صوبائی سیکرٹری پشتونخوانیب
قومی قیادت اور عوام کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پشتون قومی شعور اور یکجہتی کا واضح ثبوت ہے۔
کوئٹہ: پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر سیکرٹری فقیر خوشحال خان کاسی نے کہا ہے کہ زیارت شہداء نے پوری پشتون ملت کو اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا عظیم تحفہ دیا ہے، جو دراصل ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے خواب، فکر اور وژن کی عملی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جس قومی اتحاد اور شعور کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، وہ مستقبل میں پشتون قوم کی اجتماعی جدوجہد کو مزید مضبوط بنائے گا۔انہوں نے یہ بات کوئلہ پھاٹک دھرنے کے موقع پر صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فقیر خوشحال خان کاسی نے کہا کہ زیارت کا المناک سانحہ صرف پشتون قوم ہی نہیں بلکہ ہر درد دل رکھنے والے انسان کے لیے انتہائی افسوسناک اور دل خراش واقعہ ہے۔ آج ہر باشعور انسان اس سانحے پر خون کے آنسو رو رہا ہے اور شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دھرنے کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ مختلف سیاسی، سماجی اور قومی نظریات رکھنے والی تمام قیادت ایک ہی اسٹیج پر متحد نظر آ رہی ہے، جبکہ ہزاروں شرکاء بھی اپنے تمام نظریاتی اور سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر کئی روز سے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہ منظر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جب قومی مفاد اور اجتماعی وقار کا سوال ہو تو پوری قوم متحد ہو کر ایک آواز بن جاتی ہے۔ فقیر خوشحال خان کاسی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پوری قوم کا مشترکہ سرمایہ ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ اتحاد، حوصلے اور قومی شعور کو زندہ رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کو باہمی اتحاد، برداشت، جمہوری جدوجہد اور قومی یکجہتی کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھنی چاہیے، کیونکہ یہی راستہ شہداء کی قربانیوں کا حقیقی احترام اور ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے نظریات سے وفاداری کا تقاضا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی شہداء کے مشن، جمہوری اقدار، قومی حقوق اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھے گی اور قوم کے اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *