Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

کوئٹہ میں مضر صحت سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 33 ایکڑ فصلیں تلف

عوام کو محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کے عزم کے تحت بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے نالوں اور سیوریج کے آلودہ پانی سے سیراب کی جانے والی سبزیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران نیو سبزل روڈ کوئٹہ کے مختلف مضافات میں وسیع رقبے پر تیار اور زیرِ کاشت مضر صحت سبزیوں کی فصلیں تلف کر دیں۔کارروائی کے دوران مختلف اقسام کی گوبھی، چقندر اور سلاد کی فصلوں کو موقع پر ہی تلف کیا گیا۔ معائنہ کرنے والی ٹیموں نے واضح کیا کہ مذکورہ فصلیں آلودہ اور غیر محفوظ پانی سے کاشت کی جا رہی تھیں جو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ نالوں کے پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں مختلف جراثیم، نقصان دہ کیمیکلز اور آلودہ اجزاء اپنے اندر جذب کر لیتی ہیں جن کے استعمال سے شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی صحت کا تحفظ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔دریں اثناء بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ سبزیوں کی کاشت کے لیے صرف صاف اور محفوظ پانی استعمال کریں تاکہ عوام تک معیاری اور محفوظ زرعی پیداوار پہنچ سکے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ میں مضر صحت سبزیوں کے خلاف خصوصی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے جس کے دوران اب تک تقریباً 210 ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت کی گئی غیر صحت بخش سبزیوں کی فصلیں تلف کی جا چکی ہیں۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *