Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونیپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونی

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، حکومت فوری اقدامات کرے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل، شاہ زاہد مشوانی اور دیگر نے کہا ہے کہ آٹے کے سنگین بحران نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث بے شمار خاندان دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں اور غریب عوام نانِ شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹے سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام، بالخصوص مزدور، دیہاڑی دار، بے روزگار اور کم آمدنی والے طبقے کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ مہنگائی کی موجودہ لہر نے عام آدمی کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان پر مزید معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے کے بحران پر فوری قابو پائے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کرے آٹے سمیت تمام ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کو یقینی بنائے اور عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *