Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے وفد سے ملاقات کی۔ اجلاس میں انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ پروگرام (ISPDP)، اس کی اضافی مالی معاونت (Additional Financing) اور بی آئی ایس پی کے صحت و تعلیم سے متعلق مشروط نقد مالی معاونت کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اے ڈی بی کے وفد میں منصور علی مسعود (شریک سربراہ مشن و سینئر پراجیکٹ آفیسر)، ہڈو ہُوٹزنگ (سینئر سوشل سیکٹر اسپیشلسٹ، صحت و سماجی تحفظ)، ژن لانگ (شریک سربراہ مشن و پرنسپل سوشل سیکٹر اسپیشلسٹ)، ڈاکٹر مختار احمد (ٹی اے ٹیم لیڈر / نیشنل سوشل پروٹیکشن اسپیشلسٹ) اور نعمان علی (پروگرام امپلیمنٹیشن اسپیشلسٹ) شامل تھے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک کی دیرینہ شراکت داری اور مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بی آئی ایس پی شفاف، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اور جامع سماجی تحفظ کی خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے ڈیٹا سیکیورٹی، بینظیر ہنرمند پروگرام اور بی آئی ایس پی کے مشروط نقد مالی معاونت کے اقدامات کے تحت آگاہی کی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں پروگرام کے ڈیزائن اینڈ مانیٹرنگ فریم ورک (DMF)، ڈِسبرسمنٹ لنکڈ اِنڈیکیٹرز (DLIs)، پروگرام ایکشن پلان (PAP)، تکنیکی معاونت، رپورٹنگ کے تقاضوں، نوعمر بچیوں کی غذائیت سے متعلق اقدامات اور آئندہ عملدرآمد کے انتظامات پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اے ڈی بی کے وفد نے پروگرام پر مؤثر عملدرآمد میں بی آئی ایس پی کی پیش رفت کو سراہا اور پاکستان کے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تکنیکی اور مالی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر عصمت نواز اور بی آئی ایس پی کے تمام ڈائریکٹر جنرلز بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *