Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہاسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہ

لاہور چیمبر آف کامرس میں عالمی تجارتی تعاون کا نیا باب رقم

لاہور چیمبر آف کامرس میں عالمی تجارتی تعاون کا نیا باب رقم
تحریر،فردوس نثار
فردوسِ نظر

گذشتہ ہفتے شاندار ، کامیاب اور مؤثر سرمایہ کاری کے حوالے سے او بی ایس (One Business Season) اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
بین الاقوامی کاروباری شراکت داری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی اور جس فراخ دلی اور خوشدلی کا مظاہرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضیلتِ مآب فہیم الرحمٰن سہگل نے کیا وہ دیدنی بھی تھا اور اپنی افادیت اور اہمیت کے لحاظ سے قابلِ رشک بھی ۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گذشتہ ہفتے ایک باوقار، بااعتماد اور تاریخی تقریب کے دوران OBS – One Business Season، جو Office of H.H. Sheikh Abdulhakim Al Maktoum Group Holdings کا ایک اہم اقدام ہے، اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (Memorandum of Understanding – MoU) پر دستخط کیئے گئے۔ یہ تقریب بین الاقوامی تجارتی تعاون، اسٹریٹجک شراکت داری اور عالمی اقتصادی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔
اس باوقار تقریب کی صدارت صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، فضیلت مآب فہیم الرحمن سہگل نے کی، جبکہ سابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات، چوہدری عبدالغفور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرکے تقریب کی وقعت میں اضافہ کیا۔ اس موقع پر کاروباری شخصیات، صنعتکاروں، سرمایہ کاروں، تجارتی اداروں کے نمائندگان، چیمبر کے عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں دونوں اداروں کے مابین دستخط ہونے والی مفاہمتی یادداشت کو پاکستان اور بین الاقوامی کاروباری برادری کے درمیان مضبوط روابط استوار کرنے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد باہمی تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، کاروباری روابط، علمی و تکنیکی تبادلوں اور مشترکہ اقتصادی منصوبوں کے ذریعے ایسے مواقع پیدا کرنا ہے جو نہ صرف دونوں اداروں بلکہ پاکستان اور عالمی کاروباری برادری کے لیئے نئی راہیں ہموار کریں۔
صدر لاہور چیمبر آگ کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم الرحمن سہگل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عصرِ حاضر میں عالمی معیشت باہمی اشتراک، اعتماد اور مربوط تجارتی حکمتِ عملی کی متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہمیشہ ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے جو ملکی صنعت، برآمدات، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی کاروباری روابط کو فروغ دیں۔ انہوں نے اس مفاہمتی یادداشت کو مستقبل میں متعدد مشترکہ منصوبوں اور تجارتی سرگرمیوں کی بنیاد قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے پاکستانی کاروباری طبقے کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
مہمانِ خصوصی سابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات چوہدری عبدالغفور خان نے اپنے خطاب میں اس معاہدے کو پاکستان کے لیئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط معاشی سفارت کاری، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داری ہی پائیدار اقتصادی ترقی کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نجی شعبے، کاروباری اداروں اور تجارتی تنظیموں کے درمیان ایسے اشتراکات ملکی معیشت میں نئی روح پھونکنے اور نوجوانوں کے لیئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے دوران جواں فکر آئی ٹی سائنسدان جناب عبدالحلیم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ OBS – One Business Season کا وژن عالمی کاروباری اداروں، سرمایہ کاروں اور تجارتی تنظیموں کے درمیان مؤثر روابط قائم کرنا، اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور مختلف ممالک کے درمیان پائیدار کاروباری شراکت داری کے لیئے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ عبدالحلیم نے اپنے خطاب میں مزید بتایا کہ او بی ایس کے پلیٹ فارم پر ہم 100 سے زائد ممالک کے ساتھ( ایم او یو ) مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں ۔ جس میں حکومتوں کے سرکاری نمائندگان ، وزراء ، نجی تنظیمیں ، چیمبرز آف کامرس انویسٹرز تمام ان بورڈ ہیں ۔ 15 اکتوبر سے 22 جنوری تک دنیا کے مختلف ممالک میں ہم مختلف ایونٹس ، جن میں ایگزیبیشنز اور سیمینارز کا پرشکوہ اہتمام ہو گا ۔ یہ صد روزہ ایونٹس ہوں گے جو ہر سال منعقد ہوں گے ۔ اس سلسلے میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ یہ مفاہمتی یادداشت مستقبل کے مشترکہ منصوبوں، بین الاقوامی بزنس فورمز، تجارتی وفود کے تبادلوں، سرمایہ کاری کانفرنسوں اور اقتصادی تعاون کے متعدد نئے امکانات کو جنم دے گی۔ عبدالحلیم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ المکتوم گروپ ہولڈنگ کے سی ای او ڈاکٹر منیر احمد چوھدری کی خواہش ہے کہ ہم انٹرنیشنل بزنس انویسٹمنٹ ٹؤرزم اور انڈسٹری اکیڈمی انٹرنیشنل لنکیج کا رخ پاکستان کی طرف موڑنا چاہتے ہیں ، تاکہ اس کا فائدہ پاکستانی کاروبار ، صنعت اور عام افراد تک ہو ۔
تقریب کے اختتام پر معاہدے پر باضابطہ دستخط بورڈ ممبر OBS کی طرف سے چوھدری سردار علی ایڈووکیٹ اور صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جناب فہیم الرحمٰن سہگل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے ، جس کے بعد شرکاء نے اس تاریخی لمحے کو پاکستان کے لیے بین الاقوامی معاشی روابط کے استحکام اور عالمی تجارتی اشتراک کے فروغ کی ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ حاضرین نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ شراکت داری نہ صرف دونوں اداروں کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مزید مستحکم کرے گی بلکہ پاکستان کو عالمی تجارتی منظرنامے میں مزید مؤثر، فعال اور باوقار کردار ادا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
یہ مفاہمتی یادداشت اس حقیقت کی آئینہ دار ہے کہ موجودہ دور میں اقتصادی ترقی کی بنیاد صرف مقامی وسائل پر نہیں بلکہ عالمی اشتراک، بین الاقوامی اعتماد، مشترکہ سرمایہ کاری اور پائیدار تجارتی تعاون پر استوار ہوتی ہے۔ لاہور میں ہونے والی یہ باوقار تقریب اسی روشن مستقبل کی نوید ہے جہاں سرحدوں سے بالاتر معاشی روابط، مشترکہ ترقی اور عالمی خوشحالی کے نئے در وا ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس موقع پر آئی ٹی کے ماہر عمران چوہدری اور ملک کے نامور صحافی جناب احمد سلمان ربانی بھی موجود تھے ۔ غیر ملکی تجارتی دورے سے محترمہ فردوس نثار کی واپسی تاخیر سے ہوئی اور وہ اس مفاہمتی یادداشت تقریب میں شرکت تو نہ کر سکی لیکن بعض میں تبادلہ ء خیال ہوتا رہا ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *