Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

ڈی ای او چارسدہ زبیر خلیل کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،سید مطیع اللہ جان کاکاخیل

ڈی ای او چارسدہ زبیر خلیل کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،سید مطیع اللہ جان کاکاخیل

نو تعینات اساتذہ کرام کو مبارکباد اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔خادم اساتذہ خیبرپختونخوا

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سید السادات سید مطیع اللہ جان کاکا خیل، خادمِ اساتذہ خیبرپختونخواہ، نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چارسدہ جناب زبیر خلیل کو ڈیسیز سن کوٹہ کے تحت 56 اساتذہ کرام کی تعیناتی کے عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے پر دلی خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چارسدہ کی قیادت میں ڈیسیز سن کوٹہ کے تحت 56 اساتذہ کرام کی تعیناتی نہ صرف ضلع چارسدہ بلکہ پورے خیبرپختونخواہ میں اپنی نوعیت کا ایک اہم اور قابلِ قدر اقدام ہے۔ اس اقدام سے مستحق خاندانوں کو ان کا جائز حق ملا ہے اور محکمۂ تعلیم میں شفافیت، قانون کی بالادستی اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی ایک بہترین مثال قائم ہوئی ہے۔سید مطیع اللہ جان کاکا خیل نے کہا کہ جناب زبیر خلیل نے پیشہ ورانہ دیانت داری، ذمہ داری اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اہم عمل کو خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا، جس پر وہ مبارکباد اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمۂ تعلیم کے دیگر اضلاع بھی اسی جذبے اور شفاف انداز میں مستحق امیدواروں کے حقوق کے تحفظ اور عدالتی فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔آخر میں انہوں نے نو تعینات اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پوری لگن، دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ قوم کے بچوں کی تعلیم و تربیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *