Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، تودے گرنے کا خدشہ

پشاور: خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں کے حساس مقامات پر شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور تودے گرنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران صوبے کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اچانک سیلاب آ سکتا ہے، پیش گوئی کی مدت کے دوران تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے سے کمزور ڈھانچوں جیسے سولر پینلز، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

چترال اپَر و لوئر، دیر اَپر و لوئر،، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، کوہستان اَپر و لوئر، کولائی پالس، تورغر میں تیز آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، مہمند، خیبر، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، ہنگو، کرم، اورکزئی، بنوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور وزیرستان کے اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ Wildlife

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ بارش کاکول میں 59، باجوڑ میں 29، پشاور میں دو، ڈیرہ اور سوات میں 5، دیر اور کالام میں 7، مالم جبہ میں 13 اور بنوں میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40، پشاور میں 36، چترال میں 38، مالم جبہ میں 34، کالام میں 27 اور بنوں میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

facebook

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *