Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

معاون خصوصی برائے خواتین ڈاکٹر اسرار خان نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے خوراک، ڈاکٹر اسرار خان نے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی، جناب کاشف اقبال جیلانی کے ہمراہ سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا۔دورے کے دوران معزز مہمانوں نے جیل کے کوک ہاؤس اور خام غذائی اشیاء کے اسٹور کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں خوراک کے معیار، صفائی، غذائی اشیاء کی محفوظ ذخیرہ اندوزی اور فوڈ سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ فوڈ سیفٹی کے مقررہ معیارات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے خام غذائی اشیاء اور تیار شدہ کھانوں کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھی حاصل کیے گئے۔وفد نے بعد ازاں ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سینٹر اور نوعمر قیدیوں کے سیکٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں قیدیوں کی اصلاح و بحالی، فلاح و بہبود اور جیل انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ معزز مہمانوں نے محکمہ جیل خانہ جات کی اصلاحی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں قیدیوں کی بحالی کے لیے قابلِ قدر قرار دیا۔دورے کے اختتام پر معاونِ خصوصی اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے جیل انتظامیہ کی جانب سے خوراک کے معیار، صفائی اور فوڈ سیفٹی کے مؤثر انتظامات کو سراہا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیفٹی کے تمام مقررہ اصولوں اور معیارات پر مستقل اور مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے انتظامیہ اس عزم پر کاربند ہے کہ تمام قیدیوں کو محفوظ، معیاری، صحت بخش اور متوازن غذا کی فراہمی، بہترین صفائی کے انتظامات اور اعلیٰ ترین فوڈ سیفٹی معیارات ہر صورت برقرار رکھے جائیں گے تاکہ قیدیوں کی صحت، فلاح و بہبود اور کامیاب بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *