Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ

بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناقابل برداشت ہیں، سیدال خان ناصر

اسلام آباد(پ ر) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدائ کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے دہشت گرد حملوں میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر پاک افواج کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بے مثال جرات، عزم اور قربانی کے جذبے کے ساتھ وطنِ عزیز کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر ڈٹی ہوئی ہیں۔ پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے، جن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں، تاہم قوم کے اتحاد، ریاستی اداروں کے باہمی تعاون اور سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیوں کے باعث انہیں اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔سیدال خان ناصر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، افواہوں سے گریز کریں اور دہشت گردی کے خلاف ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور ملک کے امن کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *