Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہسعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا مالی سہارا، 3 ارب ڈالر قرض رول اووربی ایم ڈبلیو کا بڑا فیصلہ، جرمنی میں 8 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہسعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا مالی سہارا، 3 ارب ڈالر قرض رول اووربی ایم ڈبلیو کا بڑا فیصلہ، جرمنی میں 8 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیق

تربت:شاہی تمپ تا سینما چوک زیرِ تعمیر سڑک کا منصوبہ تاخیر کا شکار، شہریوں کا فوری تکمیل کا مطالبہ

تربت ماڈل سٹی فیز ٹو منصوبے کے تحت شاہی تمپ سے سینما چوک تک زیرِ تعمیر سڑک کا منصوبہ گزشتہ دو برس گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا، جس پر مقامی آبادی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عوامی حلقوں کے مطابق سڑک کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کے ساتھ ساتھ کئی عرصے سے پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بھی بند ہے، جس کے باعث روزانہ دھول اور مٹی کے بادل اٹھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہی تمپ، چاہ سر اور ملحقہ آبادیوں کے مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں، جبکہ گردوغبار کے باعث سانس اور دمہ سمیت مختلف بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں نے مزید بتایا کہ تعمیر کے دوران سڑک کی سطح اردگرد کی آبادی کے مقابلے میں کافی بلند رکھی گئی ہے، جس کے باعث بارشوں کے موسم میں رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے اور دیگر خطرات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

عوامی حلقوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر ماڈل سٹی فیز ٹو اور کمشنر مکران سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کی تعمیراتی رفتار تیز کی جائے، فوری طور پر پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بحال کیا جائے، اور سڑک کی تعمیر میں مقامی آبادی کے تحفظ اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *