Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نیا ادائیگیوں کا نظام متعارف

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز میں آج ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے بینظیر کفالت کی آئندہ قسط کی ادائیگی کے نئے نظام کے مؤثر نفاذ کے لیے بڑے پیمانے پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بی آئی ایس پی کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے تربیت میں شریک افسران اور سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کو زیادہ سہل، محفوظ اور باوقار طریقے سے ادائیگیوں کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل والٹ نظام متعارف کرا رہا ہے، جس کے کامیاب نفاذ میں ہر شخص کا کردار نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے ادائیگی نظام کے آغاز کے ساتھ بی آئی ایس پی کی جانب سے خصوصی موبلائزیشن اور مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں تربیت فراہم کرنے کے بعد فیلڈ میں بھیجا جا رہا ہے۔ یہ ٹیمیں پوائنٹس آف سیلز اور متعلقہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور مستحق خواتین کی رہنمائی اور معاونت کے لیے دستیاب رہیں گی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے واضح کیا کہ اگر کسی مستحق خاتون کو ادائیگی کے عمل، ڈیجیٹل والٹ یا کسی بھی قسم کی شکایت یا معلومات درکار ہوں تو وہ فیلڈ میں موجود بی آئی ایس پی نمائندوں سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ مستحق خواتین اپنی معاونت اور رہنمائی کے لیے متعلقہ بی آئی ایس پی دفاتر سے بھی رجوع کر سکتی ہیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ چونکہ یہ ایک نیا نظام ہے، اس لیے ابتدائی مراحل میں بعض چیلنجز سامنے آ سکتے ہیں، تاہم ان مسائل کے بروقت حل اور مستحق خواتین کی سہولت کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی سیشن کا مقصد یہی ہے کہ فیلڈ میں موجود ٹیمیں مکمل معلومات کے ساتھ خواتین کی مدد کر سکیں اور انہیں ادائیگی کے عمل میں درپیش مشکلات کا فوری حل فراہم کیا جا سکے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ شدید گرمی ہے لیکن آپ نے ڈیلیور کرنا ہے یہ عظیم خدمت ہےجس میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
بعد ازاں، ڈی جی کیش ٹرانسفر محمد ادریس میاں نے تربیتی سیشن کے شرکاء کو ڈیجیٹل والٹ کے نئے ادائیگی نظام سے متعلق تمام بنیادی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے نظام کے طریقۂ کار، فیلڈ سپورٹ، مستحق خواتین کی رہنمائی اور مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی اور عملے پر زور دیا کہ وہ نئے نظام کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *