Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رند

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور یو این ویمن کے مابین خواتین کی بااختیاری اور سماجی تحفظ کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے یو این ویمن کی ڈپٹی کنٹری نمائندہ محترمہ فہمیدہ خان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں خواتین کی بااختیاری اور سماجی تحفظ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی خواتین کے لیے ہنر مندی اور تربیت کے مواقع، بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے خواتین بینیفشری کونسلز کے قیام اور کاروباری مواقعوں کی فراہمی کے ذریعے خواتین کی معاشی خودمختاری کو فروغ دینے سمیت خواجہ سرا اور غیر شادی شدہ خواتین کے لیے معاون اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے حالیہ ورلڈ بینک LEWIE–CGE تحقیق کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے فراہم کی جانے والی مالی معاونت مقامی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ تحقیق کے مطابق بی آئی ایس پی کے ذریعے منتقل کیے جانے والے ہر ایک روپے کے بدلے مقامی معیشت میں تقریباً 2.34 روپے کی حقیقی آمدن پیدا ہوتی ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے سماجی تحفظ کے شعبے میں باہمی اشتراک، تجربات کے تبادلے اور ایک دوسرے کے ماڈلز سے سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مستحق خواتین تک مؤثر رسائی اور زیادہ مثبت نتائج کے لیے آگاہی مہمات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی ایک کروڑ سے زائد مستحق خواتین کے لیے سوشل پروٹیکشن والٹس کے نظام کی جانب منتقل ہو رہا ہے، جو مالی شمولیت کے حوالے سے اپنی نوعیت کے بڑے اقدامات میں سے ایک ہے اور جس کا مقصد خواتین کو محفوظ، شفاف اور باوقار مالی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔
یو این ویمن کی ڈپٹی کنٹری نمائندہ محترمہ فہمیدہ خان نے خواتین کی معاشی بااختیاری کے لیے بی آئی ایس پی کے اقدامات کو سراہا اور اس پروگرام کو ایک مؤثر ماڈل قرار دیا جو پاکستان میں خواتین کی زندگیوں میں مثبت اور دیرپا تبدیلی لانے میں سماجی تحفظ کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
ملاقات کے دوران مشترکہ وسائل کے فروغ، تکنیکی سطح پر مشاورت کے تسلسل اور آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں ڈی جی NSER/CCT ڈاکٹر عاصم اعجاز اور ڈی جی کوآرڈینیشن محترمہ زہرہ اسلم بھی موجود تھیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *