Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخط

پشتون علاقوں میں بدامنی حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے، سید صادق آغا

پشتون علاقوں میں بدامنی حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے، سید صادق آغا
مسلح گروہوں کی کارروائیوں نے عوام سے امن و سکون چھین لیا ہے۔ صوبائی سنئیر نائب صدر
پشتون علاقوں میں ریاستی رٹ بحال کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ پی۔ ٹی۔ آئی
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے پشتون علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی، آپسی تنازعات، قتل و غارت کے روزمرہ واقعات اور بالخصوص مسلح افراد و گروہوں کے ہاتھوں مقامی افراد پر ظلم و زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی موجودہ ابتر صورتحال جعلی فارم 47 کی پیداوار حکومت کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پشتون علاقوں کے عوام عدم تحفظ، خوف اور بے یقینی کی کیفیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ صوبے کے متعدد علاقوں میں آئے روز قتل، اغوا، بھتہ خوری، مسلح جھڑپوں اور قبائلی تنازعات کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، لیکن متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کسی ریاست میں شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگیں تو یہ حکمرانوں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہوتا ہے۔ حکومت کی اولین ذمہ داری عوام کو امن فراہم کرنا ہے۔مگر بدقسمتی سے بلوچستان کے عوام آج بھی اس بنیادی حق سے محروم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پشتون علاقوں میں ریاستی رٹ فوری طور پر بحال کی جائے، مسلح گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، قبائلی تنازعات کے پائیدار حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر فورم پر بلوچستان کے عوام کے حقوق، امن کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور حکومت کو اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی تاکہ صوبے میں دیرپا امن اور استحکام قائم ہو سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *