Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخط

اقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہ

لاہور (سپیشل رپورٹر): منارٹی فورم پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈینیل میسی کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ وفد میں سینٹر فار سوشل جسٹس (CSJ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر جیکب، معروف سماجی کارکن تنویر جہاں اور دیگر نمائندگان شامل تھے۔ ملاقات کے دوران اقلیتی برادری کے مساوی شہریت، آئینی حقوق، سماجی شمولیت، مذہبی آزادی اور تعلیم تک مساوی رسائی سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی طلبہ کے لیے مختص 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کے حوالے سے جامع کمپلائنس رپورٹ جاری کی جائے تاکہ پالیسی کے مؤثر نفاذ کا جائزہ لیا جا سکے اور موجودہ خامیوں کو دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ اس موقع پر وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاستی اداروں اور سول سوسائٹی کے باہمی تعاون سے ایسے اقدامات کو فروغ دیا جانا چاہیے جو پاکستان میں تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور شمولیتی طرزِ حکمرانی کو مزید مضبوط بنائیں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد کی تجاویز کو توجہ سے سنا اور اقلیتی برادری سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *