Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخط

معروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئے

گنداخہ:(نامہ نگار) معروف قبائلی، سماجی شخصیت اور محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر عبد الرحیم رخشانی طویل علالت کے بعد آج حیدرآباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی خبر سن کر سیاسی، سماجی، قبائلی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔تعزیتی بیانات میں مقررین نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبد الرحیم رخشانی ایک نہایت نیک دل، ملنسار، خوش اخلاق اور باوقار شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے پوری زندگی انسانیت کی خدمت، بھائی چارے، محبت، رواداری اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران غریب، نادار اور مستحق مریضوں کے ساتھ انتہائی شفقت، ہمدردی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں عوام میں بے حد عزت و احترام حاصل تھا۔سیاسی، سماجی اور عوامی رہنماؤں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ ڈاکٹر عبد الرحیم رخشانی کی وفات گنداخہ اور گردونواح کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور عظیم سانحہ ہے۔ ان کی علمی، سماجی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا، جبکہ ان کا اخلاق، کردار اور انسان دوستی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔رہنماؤں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *