Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخط

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں مہنگا پٹرول حکومتی لوٹ مار ہے، حبیب بادیزئی

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں مہنگا پٹرول حکومتی لوٹ مار ہے، حبیب بادیزئی
ایرانی پٹرول 350 روپے فی لیٹر فروخت کرنا عوام پر بدترین ظلم اور معاشی استحصال ہے۔صدر ٹرانسپورٹر
حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے۔ال بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی
کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے عالمی حالات معمول پر آنے اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ کیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ناانصافی اور حکومتی لوٹ مار قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد عوام کو ریلیف ملنا چاہیے تھا، مگر حکومت نے عوامی مشکلات میں کمی لانے کے بجائے انہیں مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز، کسان، مزدور، تاجر اور عام شہری مہنگے ایندھن کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے ایرانی پٹرول 350 روپے فی لیٹر فروخت کیے جانے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ یہ کھلا ظلم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اور نمایاں کمی کرے، ایرانی پٹرول کی غیر معمولی قیمتوں کا نوٹس لے اور عوام کو سستا ایندھن فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام اور ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی نہ کی تو آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی دیگر تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *