Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلان

شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ عوام دشمنی، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان

شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ عوام دشمنی، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
کوئٹہ میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، ترجمان کاشف حیدری
وولٹیج میں اتار چڑھاؤ کے باعث گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہزارہ ٹاؤن میں آتشزدگی کے دو واقعات بھی پیش آ چکے ہیں، تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں، مشترکہ بیان
کوئٹہ (این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری، واحد ہادی، عزت اللہ کاظمی، الیاس ہزارہ، محمد علی، ذیشان علی، محمد رضا ہزارہ، ملا مہدی ہزارہ، منظور حسین اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود کوئٹہ، خصوصاً ہزارہ ٹاؤن اور گردونواح میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جبکہ گھروں میں خواتین، بچے، بزرگ اور بیمار افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں، اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے، لیکن اس کے باوجود بجلی کی فراہمی انتہائی ناقص ہے۔ دن کے ساتھ ساتھ رات کو بھی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہری نہ سکون سے آرام کر پا رہے ہیں اور نہ ہی معمول کی زندگی گزارنے کے قابل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی اور تاجر ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے کے بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود انہیں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو قابل افسوس اور ناانصافی ہے۔ بجلی کی مسلسل بندش سے دکانوں، ورکشاپس، بیکریوں، ہوٹلوں اور دیگر کاروباری مراکز کی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں اور تاجروں کو روزانہ لاکھوں روپے کے نقصانات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ صرف لوڈشیڈنگ ہی نہیں بلکہ کم و بیش وولٹیج نے بھی عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ وولٹیج میں بار بار اتار چڑھاؤ کے باعث گھروں اور دکانوں میں برقی آلات مسلسل خراب ہو رہے ہیں، جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہزارہ ٹاؤن میں آتشزدگی کے دو واقعات بھی پیش آ چکے ہیں جن میں شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، مگر متعلقہ حکام نے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے، بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور وولٹیج کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام اور تاجروں کو مزید مشکلات اور مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال بدستور برقرار رہی تو تاجر برادری اور شہری اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *