Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستانچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستان

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ


اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پنجاب میں لاہور، میانوالی شہر اور ملحقہ علاقوں، چکوال شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں پشاور، شانگلہ، بونیر، مردان ، چارسدہ ، سوات، صوابی، کوہاٹ،کرک، ملاکنڈ، باجوڑ، ہنگو ،لوئر دیر، جنوبی وزیرستان لوئر اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

کوہلو میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ

آزاد کشمیر میں وادی نیلم جھٹکے اور مظفرآباد سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں دیامر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.9 اور زلزلےکی گہرائی 178 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلےکے جھٹکے شام 6 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یورپی زلزلہ مرکز کے مطابق افغانستان میں ہندوکش ریجن میں زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔

پشاور میں زلزلے کے باعث خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 5 منٹ کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *