Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ

محکمہ جنگلات نے بلوچستان بھر میں درختوں کی کٹائی، ذخیرہ اور نقل و حمل پر ایک سال کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی

حکومتِ بلوچستان نے جنگلات کے تحفظ، ماحولیاتی توازن کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اور دور رس فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں ریزرو درختوں کی مختلف اقسام کی کٹائی، جمع کرنے، ذخیرہ کرنے اور ایک مقام سے دوسرے مقام تک نقل و حمل پر فوری طور پر ایک سال کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکومتِ بلوچستان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن نمبر SO(Dev-I)/6-6/Forest/2025-26/565-85 جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ حکم بلوچستان ٹری کنزرویشن رولز 2024 اور بلوچستان فارسٹ ایکٹ 2022 کے رول 23 کے تحت سیکرٹری محکمہ جنگلات کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی 23 جون 2026 سے نافذ العمل ہو چکی ہے اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔ اس دوران صوبے میں ریزرو قرار دی گئی درختوں کی انواع کی کٹائی، ان کا ذخیرہ، جمع آوری اور ترسیل مکمل طور پر ممنوع ہوگی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے جاری کردہ ان احکامات کی نقول تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، چیف کنزرویٹرز آف فاریسٹ، کنزرویٹرز اور ڈویژنل فارسٹ آفیسرز کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ اس فیصلے پر مثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع اور ڈویژنز میں نگرانی کا نظام مزید سخت بنائیں اور غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *