Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےکیچ میں مزدوروں کے قتل کی مذمت، دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیسونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےکیچ میں مزدوروں کے قتل کی مذمت، دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئی

روٹری کلب آف لاھور مزنگ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد

روٹری کلب آف لاھور مزنگ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد
رپورٹ ،شہزاد بھٹہ
روٹری کلب آف لاھور مزنگ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے نئے بیچ 2025 میں شامل ھونے والے نوجوان آفیسرز مس مصفرا مسڑ ھاشم اشفاق مس نول سیف اور مسڑ محمد شاہیر حسین سپرا کے اعزاز میں ڈی ایچ اے کلب فیز 4 لاھور میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا
استقبالیہ میں جنرل (ر) طارق جاوید ،ملک خدا بخش سابقہ آئی جی، غالب علی بندشہ سابقہ آئی جی، ڈاکٹر سرفراز وڑائچ محترمہ عشرت شمیم، ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم اور شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی شرکت
روٹری کلب آف لاھور مزنگ کی تقریب میں محمد جاوید اقبال بھٹی عدنان اکبر سمیرہ نذیر آصف خان میاں آصف علی فیض احمد چدھڑ محمد زاہد و سول سوسائٹی کے دیگر شخصیات کی شرکت
طارق جاوید نے شرکاء تقریب کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج ھمارے درمیان پاکستان کا روشن مستقبل موجود ھے انہوں نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوان ستاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ھمارے نوجوان ساتھی اپنی خدادا صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد کریں گے
استقبالیہ کی میزبان محترمہ عشرت شمیم نے روٹری کلب آف لاھور مزنگ نے استقبالیہ تقریب میں شامل ھونے والے سول سوسائٹی کے معززین کو کلب کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ روٹری کلب ایک انٹرنیشنل سماجی و فلاحی تنظیم ھے جس کی بنیاد 23 فروری 1905ء کو شکاگو، امریکہ میں ایک وکیل پال پی ہیرس (Paul P. Harris) نے رکھی۔
روٹری کلب کا بنیادی مقصد سوسائٹی کے مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک ایسا نیٹ ورک بنانا تھا جو آپس میں خیالات کا تبادلہ کر سکیں اور فلاحی کاموں میں حصہ لے سکیں۔
روٹری کلب 1921 تک چھ براعظموں تک پھیل چکا تھا اور اس کے بعد اس نے باضابطہ طور پر بین الاقوامی سطح پر انسانی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی۔
عشرت شمیم نے مزید بتایا کہ روٹری کلب آف لاہور مزنگ، روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3272 Rotary International District 3272 – Facebook کے تحت کام کرنے والی ایک سماجی اور فلاحی تنظیم ہے۔ یہ پیشہ ور اور کاروباری افراد کا ایک ایسا سماجی نیٹ ورک ھے روٹری ایک غیر جانبدار تنظیم ہے جو رنگ، نسل، مذہب یا صنف کی تفریق کے بغیر سب کے لیے کام کرتی ہے
انہوں نے مزید بتایا کہ روٹری کلب آف لاھور مزنگ روٹری انٹرنیشنل کے باھمی تعاون سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم، امن کے فروغ اور صاف پانی کی فراہمی جیسے اہم ترین منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
ملک خدا بخش سابقہ آئی جی نے اپنے کلیدی خطاب میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ میں شامل ھونے والے نوجوان دوستوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب بہت قسمت والے ھیں جنہوں نے پاکستان کے انتہائی مشکل ترین اعلی امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ میں شامل ھوئے
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (پی اے ایس) جون 2012 سے پہلے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ یا ڈی ایم جی کے نام سے جانا جاتا تھا
ڈی ایم جی / پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز گروپ پاکستان کی سول سروسز کا ایک ایلیٹ کیڈر ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس پاکستان میں نوآبادیاتی نظام کے بعد سب سے زیادہ مستحکم اور ترقی یافتہ ادارے کے طور پر ابھری ہے، جس میں گریڈ 22 کے پی اے ایس افسران کو اکثر وفاقی حکومت کے وزرا سے زیادہ مضبوط دیکھا جاتا ہے۔
پی اے ایس کی خدمات عمومی نوعیت کی ہوتی ہیں اور افسران کو ان کے کیریئر کے دوران پورے پاکستان میں مختلف محکموں میں تفویض کیا جاتا ہے۔ اس پیشہ ورانہ گروپ میں افسران کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ سال میں ایک بار منعقد ہونے والے قومی مسابقتی امتحان کے ذریعے بھرتی کیا جاتا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے لیے منتخب ہونے والوں کو لاہور میں سول سروسز اکیڈمی میں دو سالہ تربیتی پروگرام کرایا جاتا ھے
غالب علی بندشہ سابقہ آئی جی نے بھی شرکاء محفل سے خطاب کیا اور اپنے تجربات سے آگاہ کیا
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم نے مہمانان گرامی کو اپنی کتاب گوہر فردا پیش کی
تقریب کے اخیر میں پر تکلف چائے کا اہتمام بھی کیا گیا

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *