Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

مردِ حق کا سچا جانشین، حضرت مولانا مفتی محمد قاسم

صحافت نامہ
مردِ حق کا سچا جانشین، حضرت مولانا مفتی محمد قاسم

قارئینِ صحافت! عزم و استقلال کی وادیِ چمن میں جب مخلص قیادت کا تذکرہ ہوتا ہے، تو جمعیت علماء اسلام کے غیور رہنماء حضرت مولانا مفتی محمد قاسم کا نامِ نامی افقِ سیاست و دیانت پر ایک روشن ستارے کی مانند چمکتا نظر آتا ہے۔ وہ نہ صرف علم و عمل کے پیکر ہیں بلکہ عزمِ مصمم اور شجاعت کے کوہِ گراں بھی ہیں، جن کی رگوں میں دینِ متین کی سربلندی اور عوامی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ وہ ایک ایسی جامع الصفات اور عبقری شخصیت کے مالک ہیں جن کی نظریں بیک وقت قبائلی، سماجی اور سیاسی امور پر اتنی گہری ہیں کہ وہ دورِ حاضر کے پیچیدہ ترین مسائل کا حل شریعتِ مطہرہ اور مقامی روایات کی روشنی میں نکالنے کی خداداد صلاحیت سے مالامال ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ عوام الناس کے دلوں میں ان کے لیے احترام کا ایک سمندر موجزن ہے۔ ان کا یہ بے لوث اور ولولہ انگیز سفر دراصل شہیدِ اسلام، فخرِ جمعیت حضرت مولانا محمد حنیف شہید رحمتہ اللہ علیہ کے پاکیزہ افکار کا تسلسل ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اعلاء کلمۃ اللہ، تحفظِ وطن اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے غریب و مظلوم عوام کے حقوق کی بازیابی کے لیے وقف کر رکھی تھی اور باطل قوتوں کے سامنے ہمیشہ سینہ سپر رہے۔ آج مولانا مفتی محمد قاسم اپنے اسی عظیم مربی اور جری مجاہد کے نقشِ قدم پر گامزن ہو کر چمن کی سسکتی ہوئی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں، اور ان کی یہ پیہم جدوجہد اس بات کی گواہی ہے کہ شہیدِ اسلام کا خون رائیگاں نہیں گیا بلکہ اس کی آبیاری سے ایک نیا نخلِ تمناء سرسبز و شاداب ہو چکا ہے۔ ان کی قیادت میں وہ تمام اوصافِ حمیدہ اور تدبر دور سے ہی عیاں نظر آتے ہیں جو کسی بھی تحریک کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے ناگزیر ہوا کرتے ہیں، کیونکہ وہ ایک ایسے مصلحِ قوم ہیں جن کی گفتار میں سچائی، کردار میں پختگی اور فیصلوں میں شریعت کی روح نمایاں ہوتی ہے۔ شہیدِ اسلام مولانا محمد حنیفؒ اپنے وقت کے وہ بے باک جریدہ تھے جنہوں نے بیک وقت دینی تدریس، علاقائی و جماعتی استحکام، قبائلی مصالحت اور مجاہدینِ اسلام کی سرپرستی جیسے محاذوں پر وہ لازوال خدمات سرانجام دیں جن کی مثال تاریخِ چمن میں مفقود ہے، اور وہ ہر بے کس کی طاقتور ترین آواز بن کر ابھرے تھے۔ مفتی محمد قاسم میں آج وہی افکارِ عالیہ، پاکیزہ عادات اور بے پناہ تنظیمی صلاحیتیں روز بروز مزید نکھر کر سامنے آ رہی ہیں، جو اس بات کا مژدہ ہیں کہ چمن کی دھرتی پر اسلام، سماجی انصاف اور مظلوموں کی حمایت کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہو سکتا۔ وہ جس ہمت اور اخلاص کے ساتھ اپنے اسلاف کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں، اس سے جے یو آئی کے کارکنان اور عوامِ چمن کے حوصلے ہمالیہ سے بھی زیادہ بلند ہو چکے ہیں کیونکہ انہیں مفتی محمدقاسم کی صورت میں ایک نڈر اور رحمدل پاسبان مل گیا ہے جو ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہتا ہے۔ ان کا وجودِ مسعود اس خطے کے لیے امن، بھائی چارے، قبائلی ہم آہنگی اور اسلامی اقدار کے تحفظ کی ایک مضبوط ضمانت بن چکا ہے، اور ان کی یہ انتھک محنتِ شاقہ اس امر کی غماز ہے کہ وہ اپنے عظیم قائد کے مشن کو اس کی اصل روح کے ساتھ پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ حق و صداقت کا یہ کارواں یوں ہی رواں دواں رہے گا اور مولانا مفتی محمد قاسم کی ولولہ انگیز اور مدبرانہ قیادت میں چمن کا ہر غریب، یتیم اور مظلوم خود کو محفوظ اور معزز محسوس کرتا رہے گا کیونکہ ان کی ذات اسلاف کی سچی یادگار اور مستقبل کی ایک روشن امید ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *