Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خان

ظہور بلیدی کی قیادت اور مکران کے نوجوانوں کی امیدیں


ظہور بلیدی کی قیادت اور مکران کے نوجوانوں کی امیدیں
تحریر: اسلم نظر
کسی بھی سماج میں نوجوان اپنی سیاسی اور سماجی قیادت سے بڑی امیدیں وابستہ رکھتے ہیں۔ سیاسی قیادت نہ صرف ان کی رہنمائی کرتی ہے بلکہ ان کی تربیت اور شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کسی بھی علاقے کی سیاسی اور سماجی قیادت وہاں کے نوجوانوں کو ایمانداری، اخلاق، حسنِ سلوک اور ذمہ داری جیسے اصولوں سے آراستہ کرتی ہے۔ یہ اصول کسی بھی مہذب معاشرے کے بنیادی ستون ہوتے ہیں۔ یہ ستون جتنے مضبوط ہوں گے،تو اس سماج کی اخلاقی اقدار بھی اتنی ہی مستحکم ہوں گی، جس کے نتیجے میں ایک ترقی یافتہ، باشعور، خوشحال اور پُرامن معاشرہ تشکیل پائے گا۔
اسی طرح ظہور بلیدی کی قیادت پر مکران کے نوجوانوں کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ ظہور صاحب اپنی سیاسی بصیرت اور مثبت سوچ کے ذریعے نوجوانوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ تاکہ نوجوان نسل علم و فن سے آراستہ ہو کر اپنی قوم کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکے۔ کیونکہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں نوجوان نسل ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر ریڑھ کی ہڈی مضبوط ہو تو سماج کی ترقی اور خوشحالی بھی مضبوط بنیادوں پر استوار ہوگی۔

بباس سلسلے میں ظہور صاحب نے کئی تعلیمی ادارے قائم کیے ہیں اور متعدد تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ بھی کیا ہے۔ نئے بجٹ میں بھی کئی تعلیمی اداروں کے قیام اور اپ گریڈیشن بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ان اداروں میں غریب اور پسماندہ طبقے کے بچے معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اور ان تعلیمی اداروں میں تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ لوگوں کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ باعزت طریقے سے اپنا ذریعہ معاش بھی حاصل کر سکے۔
اسی طرح غلام فاروق میموریل اسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جہاں اہلِ علاقہ کو علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات میسر ہے اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی مختلف شعبوں میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں، جن میں ڈاکٹرز، نرسز، مالی، آیا اور ایڈمنسٹریٹرز شامل ہیں۔
علاوہ ازیں، ظہور صاحب نے اپنے علاقے میں متعدد واٹر سپلائیوں کے منصوبے بھی شروع کیے ہیں تاکہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر ہو۔آپ نے واٹر سپلائیوں کو چلانے کے لیے ہر واٹر سپلائی میں کم از کم تین لوگوں کو ملازمتیں بھی دی ہیں۔ تاکہ اہل علاقہ کے نوجوان ایک باعزت طریقے سے اپنا ذریعہ معاش کما کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں۔ ان اقدامات سے ظہور صاحب کے علاقے کے نوجوان آپ کی فلاحی کاموں سے بہت خوش ہیں اور آئندہ کے لیے بھی بڑی امیدیں بھی رکھتے ہیں۔
علاوہ ازیں، میاں ظہور صاحب نے 27-2026 کے بجٹ میں زراعت سے وابستہ نوجوانوں کے لیے سولرائزیشن کا ایک جامع منصوبہ شامل کیا گیا ہے. اس منصوبے کے تحت کھیتی باڑی اور کاشت کاری سے وابستہ کئی نوجوانوں کو شمسی فراہم کیا جائے گا یہ قدم اہل علاقہ کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ کیونکہ شمسی، توانائی پیدا کرنے کا ایک سستا ذریعہ ہے۔ جس سے لوگوں کو بہت سارے فوائد ملیں گے۔ شمسی سستے پیسوں میں کسانوں اور کاشتکاروں کو توانائی فراہم کرتی ہے جس میں فصلیں اگانے کے لیے اخراجات بہت کم ہوں گے۔ اس سے علاقے میں سبزیاں، پھل، گندم، چاول، تربوز، کھجور اور دوسری زرعی پیداوار لوگوں کو سستے داموں میں ملیں گے۔ سستی توانائی کی بدولت کسان اپنی فصلوں سے خاطر خواہ منافع کمائیں گے۔ اس سے بےروزگاری میں بھی کمی آ ئے گی کیونکہ پاکستان-ایران بارڈر بندش کی وجہ سے مکران کے اکثر نوجوان بےروزگار ہو چکے ہیں۔ جب لوگوں کو شمسی کی سہولت میسر ہوگی تو وہ اپنی زمینوں پر کاشت کاری کر کے اپنا ذریعہ معاش کما سکیں گے۔

ان کے علاوہ ظہور صاحب نے مکران کے بیشتر نوجوانوں کو پڑھنے کے لیے مالی امداد دی ہے اور ابھی بھی دے رہے ہیں۔ ایسے اقدامات ضرورت مند اور تعلیم کے شوق رکھنے والے طلبہ کے لیے نہ صرف امید کی ایک کرن ہیں، بلکہ ان کی رہنمائی اور کیریئرز بلڈنگ کے لیے مشعل راہ ہیں۔ یہ نوجوان تعلیم حاصل کر کرنے کے بعد اپنے علاقے میں علم کا شمع جلاتے رہیں گے اور لوگوں میں شعور اجاگر کر کے ایک ترقی یافتہ اور تہذیب یافتہ سماج تشکیل دیں گے۔ ان اقدامات سے لوگوں میں نہ صرف سیاسی اور سماجی شعور بیدار ہوگا بلکہ ان کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی۔ کیونکہ تعلیم یافتہ لوگوں کےلئے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ ساتھ ساتھ وہ اسٹارٹ اپ، آئی ٹی اور انٹریرینیور شپ کے میدان میں کام کرکے اپنا ذریعہ معاش کما سکیں گے۔چنانچہ ظہور صاحب کی قیادت میں ایک پڑھا لکھا باشعوراور خوشحال معاشرہ تشکیل پائے گا۔

اسی طرح حال ہی میں ظہور صاحب نوجوانوں کو فن و ہنر سکھانے کے لیے ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کے قیام کے لیے ایک منصوبہ پر کام کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت مکران کے نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے تاکہ ان کے لیے ملک اور بیرون ملک میں روزگار زیادہ سے زیادہ کے مواقع پیدا ہوں۔ جن میں کمپیوٹر کورسز، الیکٹریشن کا کام، موبائل بنانے، گھڑی کی مرمت، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے بنانے کے ہنر سکھائیں گے۔ ایسے ہنرمند نوجوان معاشی طور پر خودمختار ہو کر ایک عظیم عظمت والی زندگی گزاریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *