Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیاوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا

صوبے کے وسائل عوامی فلاح اور روزگار پر خرچ کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی، جس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صوبائی بجٹ کے اہم خدوخال، ترقیاتی ترجیحات، عوامی فلاحی منصوبوں اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بجٹ کو عوامی توقعات اور صوبے کی ضروریات کے مطابق ترتیب دیا جائے تاکہ ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی، تعلیم، صحت، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ایسا متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا جو عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمان اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ثابت ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیاسی استحکام، باہمی مشاورت اور جمہوری روایات کے فروغ کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی وفد نے صوبائی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی وژن اور عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *