Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

عزاداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیح ہے، شاہزیب کاکڑ

کوئٹہ (خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، صفائی، ستھرائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، پولیس ،ایف سی متعلقہ محکموں کے افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور شیعہ کانفرنس کے عہدیداران نے شرکت کی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ محرم الحرام ایک مقدس، بابرکت اور قابلِ احترام مہینہ ہے جس کی فضیلت اور احترام تمام مکاتبِ فکر میں مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد محرم الحرام بالخصوص یومِ عاشور کے موقع پر تمام انتظامات کا بروقت جائزہ لینا اور عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔اجلاس کے دوران شیعہ کانفرنس کے نمائندوں نے محرم الحرام کے حوالے سے درپیش مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور متعلقہ ادارے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی، نالیوں کی صفائی، سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کے کام فوری طور پر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خراب اسٹریٹ لائٹس کو درست کرکے جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر روشنی کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں کیسکو حکام کو ہدایت کی گئی کہ محرم الحرام خصوصاً ساتویں، نویں اور دسویں محرم کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور لوڈشیڈنگ سے حتی الامکان گریز کیا جائے۔ اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو بھی ہدایت کی گئی کہ محرم الحرام کے ایام میں گیس کی فراہمی کا شیڈول بہتر بنایا جائے۔محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی کہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رکھتے ہوئے اضافی طبی عملہ، ایمبولینسز، ادویات اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات دستیاب رکھی جائیں۔ اسی طرح واسا حکام کو عزاداران کے لیے پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ضرورت پڑنے پر ٹینکروں کے ذریعے بھی پانی فراہم کیا جائے گا۔سیکیورٹی کے حوالے سے کمشنر نے کہا کہ پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت محرم الحرام کے تمام پروگراموں کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص ساتویں، نویں اور دسویں محرم الحرام کو مچھ، ڈاگاری اور دیگر علاقوں سے آنے والے عزادار قافلوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کے کوئٹہ آمد سے لے کر واپسی تک تمام راستوں پر خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ شہر کے اندر برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں، مجالس اور دیگر مذہبی اجتماعات کی بھرپور نگرانی کی جائے گی، جبکہ تمام حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر اضافی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ عزاداران کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کے نمائندے چوبیس گھنٹے موجود رہیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *