Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،عبدالخالق اچکزئی

کوئٹہ(خ ن)اسپیکر بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق خان اچکزئی سے United Nations Population Fund کی ڈپٹی نمائندہ ڈاکٹر گلنارا کادیرکولووا اور پروگرام کوآرڈینیٹر سعدیہ عطاء نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکریٹری پاپولیشن ظفر علی بلیدی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان کو درپیش مختلف سماجی و ترقیاتی چیلنجز، خصوصا دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت، آبادی کی بہبود، خواتین اور نوجوانوں کی فلاح و ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی آگاہی کے پروگراموں کو مزید موثر بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے وفد کو صوبے کی جغرافیائی وسعت اور بعض علاقوں میں بنیادی سہولیات کی کمی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کا تعاون صوبے کے عوام، بالخصوص خواتین، نوجوانوں اور کمزور طبقات کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ UNFPA بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔وفد نے بلوچستان اسمبلی اور صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ماں کی صحت، خاندانی بہبود، نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنی معاونت جاری رکھے گا۔ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، استعداد کار بڑھانے، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شراکت داری اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ترقیاتی اقدامات کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آخر میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا اور آخر میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے معزز مہمان کو سووینئر پیش کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *