Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وحدت کالونی واقعہ کا نوٹس لے لیا


کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے، جس میں آصف علی نامی شخص نے مبینہ طور پر خودکشی سے قبل پانچ افراد کو قتل کر دیا، کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر واقعے کے تمام پہلوو¿ں کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کو حقائق تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ خودکشی سے قبل ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے والے متوفی آصف علی کے بیان کی روشنی میں دو مشتبہ سرکاری ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید شواہد، بیانات اور فرانزک شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے شاہد رند نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے جس کے تمام محرکات اور حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقات کو مکمل شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ تحقیقات کو بلاامتیاز اور منطقی انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور کسی بھی فرد یا اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جاتا۔ اگر تحقیقات کے دوران کسی شخص کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے تاکہ کسی قسم کی ابہام یا قیاس آرائی کی گنجائش باقی نہ رہے شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا یقین دلایا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس افسوسناک سانحے کے تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *