Banner

ہمارا مقصد لوگوں کو انصاف دلانا اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے،بلوچستان ہائیکورٹ

Share

Share This Post

or copy the link


چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران ملا خیل نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اور وکلاءکی سہولت کے لئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر بار رومز کو زوم لنک سے منسلک کررہے ہیں ہمارا کام لوگوں کو انصاف دلانا اور کرپشن کو ختم کرنا ہے۔ انصاف صرف جج ہی نہیں بلکہ ہم سب نے انصاف کی فراہمی کے لئے کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ بار ایسوسی کی جانب سے ضلعی کچہری میں ان کے اعزاز دی گئی پارٹی کے شرکاءسے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہائیکورٹ کے ججز جسٹس محمد اقبال کاسی، جسٹس عامر رانا ،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب کاکڑ ایڈووکیٹ ، ،قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ ، راحب بلیدی ایڈووکیٹ، غنی خلجی ایڈووکیٹ، سلیم لاشاری ، عبداللہ خان کاکڑ نصیب اللہ ترین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ آج وکلاءپروفیشنل مطالبات پر بات کریں گے بلوچستان میں مشروم کی طرح لاءکالجز بن رہے ہیں لیکن معیار پر کوئی توجہ نہیں دے رہا معیار کو بھی بہتر بنائیں تاکہ لوگوں کی صحیح تربیت اور تعلیم کا حصول مکمل ہوسکے۔ جو لوگ سرکاری ملازمت کے باوجود وکالت کررہے ہیں،اس پر کیوں بات نہیں کرتے بغیر لائسنس کے وکیل عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، وکلاءاس پر کیوں بات نہیں کی جاتی دنیا میں ہم تعلیم میں پیچھے ہیں آپ نے تعلیم کی بہتری کی بات کیوں نہیں کی ہے میری زندگی کا قیمتی وقت کچہری اور ان احاطے میں گزرا ہے میں نے سب سے کم عمری 24 سال کی عمر میں وکالت شروع کی ہے کوئی پروفیشن اور پروفیشنلیزم پر بھی بات کرے ہم نے وکلاءکے لئے اسکالر شپ پروگرام شروع کیا اچھی بات ہے لاءکالجز کا بڑھتا رجحان تو اچھی بات ہے لیکن کیا معیار بھی بہتر ہوا ہے یا نہیں، اگر نہیں تو ہم تنزلی کی طرف جارہے ہیںبلوچستان بھر میں جوڈیشل کمپلکس میں سولرائزیشن کا کام شروع کیا ہے بلوچستان کے 18 اضلاع میں سیشن کورٹس میں سولر پینلز کی تنصیب بھی ہوگئی ہے ہائی کورٹ کے تمام کمروں میں زوم لنکز سے منسلک کررہے ہیںاگلے مرحلے میں ضلع اور تحصیل سطح پر بار رومز کو زوم لنک سے منسلک کریں گے ہمارا کام لوگوں کو انصاف دلانا ہے اور کرپشن کو ختم کرنا ہے بار کے تمام مطالبات منظور کرتا ہوں لیکن وکلاءپروفیشنل بات بھی کریں ہم نے اپنے معیار کو کیسے بہتر کرنا ہے اس بارے میں ہمیں سوچنا ہے جو وکلا اپنے کلائنٹ کو دھوکہ دیتے ہیں تو وہ اپنے پروفیشنل کے ساتھ ایمانداری نہیں کررہے انصاف صرف جج نے نہیں کرنا ہے ، سب نے اپنے شعبے اور اپنی زندگی میں انصاف کرنا ہے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو۔

ہمارا مقصد لوگوں کو انصاف دلانا اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے،بلوچستان ہائیکورٹ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us