Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

معیاری تعلیم اور پائیدار ترقی کیلئے وفاق اور صوبہ مل کر کام کر رہے ہیں، جعفر مندوخیل


کوئٹہ(خ ن)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے آج صوبائی دارالحکومت میں ہائر ایجوکیشن کمیشن ریجنل سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اسے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یہ صرف ایک ریجنل سینٹر نہیں ہے بلکہ ایک تعلیم یافتہ بلوچستان کے دیرینہ خواب کی تعبیر ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا پورے پاکستان کی تقریباً 300 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں قائدانہ کردار کردار ہے اور روشن مستقبل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ریجنل سینٹر کوئٹہ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر ظہور بازئی، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، وائس چانسلر میر چاکر خان رند سبی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عالم ترین سمیت متعدد ماہرین تعلیم موجود تھے۔ واضح رہے کہ ایچ ای سی ریجنل سینٹر 78.61 ملین روپے کی لاگت سے رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائیگا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ اخراجات کو اپنے قابو میں رکھنے کیلئے ریجنل سنٹر کو بجلی کے روایتی نظام سے جدید سولر انرجی پر منتقل کیا جائے اور اس میں ایک گیسٹ ہا¶س شامل کرنے کی بھی سفارش کی اور کہا کہ زیر تعمیر ریجنل سینٹر کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچاتے وقت معیار برقرار رکھنے کا خاص خیال رکھیں۔ گورنر مندوخیل نے مزید کہا کہ ایچ ای سی کے اس ریجنل مرکز کے قیام سے صوبے بھر میں تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹی کیمپس مضبوط ہونگے۔ یہ جدت اور ریسرچ کیلئے ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوگی۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا ان کے وژن اور لگن پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل سینٹر کا قیام نہ صرف ایک انتظامی قدم ہے بلکہ ایک بڑی تعمیری تبدیلی ہے۔ اب وفاق اور صوبہ ملکر کوالٹی ایجوکیشن کے بیج بو رہے ہیں اور ہم آنے والی نسلوں کیلئے معیاری تعلیم اور پائیدار ترقی کے نتائج فراہم کرینگے۔ آخر میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے قومی سطح پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس تاریخی لمحے کی بھرپور کوریج کریں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *