Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک


سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے سرحدی ضلع پنجگور میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او)کے دوران مبینہ طور پر بھارتی پراکسی کے طور پر کام کرنے والی تنظیم ‘فتن الہندوستان’ کے 6 مفرور دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 3 اور 4 جون کی درمیانی شب پنجگور کے مخصوص علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی پختہ اور خفیہ اطلاعات پر اس حساس آپریشن کا آغاز کیا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مثر اور نشانہ باز انداز میں مسمار کیا۔ فورسز کے گھیرا میں آنے کے بعد مسلح مرتدین نے شدید فائرنگ کی، تاہم فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں فتن الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 سرغنہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے ممکنہ بھارتی نیٹ ورک یا روپوش دہشت گرد کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملک بھر میں ‘عزمِ استحکام’ کے تحت ارضِ وطن سے دہشت گردی اور غیر ملکی پراکسیز کے جڑ سے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی بلا تعطل اور ٹارگیٹڈ کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *