Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔

گردوں کے مریضوں کی عیادت انسانیت کی خدمت کا روشن پہلو ہے، سلطان خان


لاھور نمائندہ خصوصی سے

گردوں کی صفائی کے مرکز ماڈل ٹاؤن میں گردوں کے مریضوں کی عیادت ٹاٹا ، باٹا اور برلا کی دولت سے آگے اضطراب کے سرمائے سے مالا مال بین الاقوامی شہرت یافتہ موٹیویشنل سپیکر سلطان خان نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج ہی سے اپنے گلے میں رحمٰن فاؤنڈیشن کے حوالے سے کشکول ڈال لیا ہے اور بڑی شانِ استغنا کے ساتھ رحمٰن فاؤنڈیشن کہ زیرِ اھتمام گردوں کی صفائی کے مراکز کے لیئے بھیک مانگنے سے گریز نہیں کروں گا ۔ فضیلتِ مآب سلطان خان نے کہا کہ انسان کی شخصیت اور اداروں کی تعمیر میں شدید مخالفت ، حاسدین کا کردار جزوِ اعظم کی حیثیت رکھتا ہے ۔ نقابت کے فرائض رحمٰن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نوازش علی خان لودھی نے بلاغت و فصاحت سے ادا کیئے ۔ وہ بول نہیں رہے تھے بلکہ موتی رول رہے تھے ، جی چاہتا تھا کہ وہ بولتے جائیں اور ہم سنتے جائیں ، رحمٰن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے بڑی وضاحت سے رحمٰن فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد بیان کیئے اور رب رحمٰن کے اسمِ گرامی کی برکات کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے ان ڈائریکٹر صاحبان کا خاص طور پر ذکر کیا جو رحمٰن فاؤنڈیشن کے لیئے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے شبانہ روز کام کر رہے ہیں ، ان میں جنرل مینجر مارکیٹنگ محترمہ شازیہ فیاض ، ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت صدیقی ، کرنل اشفاق احمد اور محترمہ فرح دیبا کے علاوہ میاں محمد اسلم کی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا یہ وہ لوگ ہیں جو رحمٰن فاؤنڈیشن کی نیک نامی کے چلتے پھرتے محبت کے سفیر ہیں ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے کہا کہ رحمٰن فاؤنڈیشن اخلاص احساس اور ذمہ داری کے ستونوں پر کھڑی ہے اور اور ہمارے تمام ڈائریکٹر صاحبان اور پورے عٙملے کا گھریلو ماحول ہے گھریلو تعلقات مفادات کے نہیں ہوتے وہ اعتماد کے ہوتے ہیں اور یہ پوری کائنات اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر چل رہی ہے ۔ رحمٰن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب الفت رسول نے بڑے بلیغ اور ناصحانہ انداز و اسلوب میں انسانی ہمدردی اور مثبت سوچ کے بطن سے جنم لینے والے رویوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کا ماحول پر اثر، مفصل گفتگو کی ، موٹیویشنل سپیکر رحمٰن فاؤنڈیشن راؤ محمد اسلم خان نے کہا کہ میں نے سلطان احمد خان سے تہذیبی رویوں اور سلیقے کے ساتھ زندگی کرنے کا گُر سیکھا ہے ۔بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ محترمہ تصور خانم نے ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی طبی کاوش کو اللہ تعالیٰ کی نوازش قرار دیا، ڈائریکٹر کرنل اشفاق احمد نے اپنی صلاحیتوں ، تجربات اور خدمات رحمٰن فاؤنڈیشن کے لیئے وقف کر دی ہیں ۔ ادیب و خطیب منشا قاضی نے کہا کہ میں بھی سلطانِ معظم کے چمنستانِ علم کا خوشہ چین ہوں ، اس خصوصی تقریب میں ڈائریکٹر ڈاکٹر عالیہ تالپور، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ہینڈی کرافٹس سٹینڈنگ کمیٹی کی کنوینر محترمہ شائستہ ریاض ، ہائیکر بائیکر ایمبیسڈر رحمٰن فاؤنڈیشن عادل وحید اور بنتِ حوا فاؤنڈیشن کی سربراہ محترمہ امِ لیلیٰ نے بھی خاص طور پر شرکت کی اور قلبی اور روحانی مسرت کا اظہار کیا۔ آخر میں چئیرمین رحمٰن فاؤنڈیشن کی جانب سے مہمانانِ گرامی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *