Banner

فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں ،سرفراز بگٹی

Share

Share This Post

or copy the link


کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہادر افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، تاہم ان کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور م¶ثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنایا اور ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ ریاستی ادارے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز ان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، اور پوری قوم اس مقصد کے حصول کے لیے متحد ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے غیر ملکی سرپرستوں کو بلوچستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے بھرپور عزم اور یکجہتی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کی پالیسی اور عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ادارے متحد، متحرک اور پُرعزم ہیں سیکیورٹی فورسز کی حالیہ کامیاب کارروائی اس قومی عزم کی واضح عکاس ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے بہادر افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءاور ان کے اہل خانہ پوری قوم کا فخر ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا اور دہشت گردی کے خاتمے تک ریاستی اداروں کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں ،سرفراز بگٹی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us