Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی

تربت میں دو نوجوانوں کے قتل پر متاثرہ خاندان نے انصاف کا مطالبہ کر دیا


تربت:(نامہ نگار کیچ)محمد ابراہیم ولد تاج محمد، سکنہ کلاتک نے تربت پریس کلب میں اپنی فیملی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 مئی 2026 کو میرے بھانجے وارث رشید کو قتل کیا گیا نامعلوم افراد نے کلاتک میں قتل کیا جب کہ عید کی رات ہمارے قریبی رشتہ دار بوہیر ولد لال بخش کو بھی قتل کر دیا گیا۔ ہمیں آج تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ان دونوں نوجوانوں کو کس نے اور کن وجوہات کی بنا پر قتل کیا۔
انہوں نے کہا کہ وارث کے تین اور بوہیر کے چار بچے ہیں جن کی پرورش اور گزر بسر ان کے والد کے بغیر انتہائی مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان واقعات سے قبل ہمیں کسی جانب سے کسی قسم کی دھمکیاں موصول نہیں ہوئی تھیں تاہم اب مختلف ذرائع سے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ وارث رشید میرا بھانجا تھا اور محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس میں ملازم تھا۔

محمد ابراہیم کے مطابق ان دونوں نوجوانوں کے پے در پے قتل نے ہمارے خاندان کو شدید صدمے اور کرب میں مبتلا کر دیا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ تاحال کسی فرد، گروہ یا تنظیم نے ان قتلوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی جس کے باعث یہ واقعہ ہمارے لیے ایک معمہ بن کر رہ گیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان دونوں نوجوانوں کے قتل میں جو بھی عناصر ملوث ہیں ان کے بارے میں ہمیں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ اگر کسی مسلح تنظیم کا اس واقعے سے تعلق ہے تو وہ بھی واضح طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرے۔ ان قتلوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہمارے خاندان کے لیے نہ صرف ذہنی اذیت، پریشانی اور اضطراب کا باعث بن رہی ہے بلکہ غم و اندوہ میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *