Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

مولانا ہدایت الرحمٰن کی ڈی جی جی ڈی اے سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال


رکن صوبائی اسمبلی گوادر، مولانا ہدایت الرحمٰن نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں گوادر شہر کی جاری و مجوزہ ترقیاتی سرگرمیوں، شہری سہولیات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر حاجی سید محمد، سابق چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی شریف میاں داد اور دیگر منتخب نمائندے و کونسلرز بھی موجود تھے۔ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے ایم پی اے گوادر کو جی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر آگاہی دی۔ بالخصوص حال ہی میں مکمل ہونے والے اولڈ ٹا¶ن بحالی منصوبے کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں تعمیر و توسیع کی گئی سڑکوں، گلیوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمٰن نے ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ تعمیراتی معیار، پائیداری اور شفاف نگرانی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں فشرمین کالونی کی اراضی پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور مستحق ماہیگیروں کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے بتایا کہ قابضین کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اراضی واگزار کرا کر اصل حقدار ماہیگیروں کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے گوادر نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کو مزید م¶ثر اور تیز بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ پلاٹس کی الاٹمنٹ کے عمل میں مکمل شفافیت، میرٹ اور انصاف کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران شہر میں پانی کی فراہمی کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ اور موسمِ گرما کے دوران شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات اور ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں، جن پر م¶ثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے تاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی دستیابی برقرار رکھی جا سکے۔اس موقع پر جی ڈی اے کے آئندہ دس سالہ ترقیاتی پروگرام پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس امر پر اتفاق کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات کا تعین عوامی ضروریات، زمینی حقائق اور پائیدار شہری ترقی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ مجوزہ منصوبوں میں سربندر، پشکان، گوادر اولڈ ٹا¶ن، ٹی ٹی سی کالونی اور شمبے اسماعیل وارڈ سمیت مختلف علاقوں کی اپ لفٹنگ، بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی، سڑکوں، نکاسیآب، پینے کے پانی اور دیگر عوامی خدمات کی بہتری سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *