Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

بلوچ اور پشتون خون کے رشتوں میں بندھے ہیں،سید امان شاہ

کوئٹہ/کراچی (پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچ اور پشتون برادر قومیں ہی نہیں بلکہ صدیوں سے خون کے رشتوں، مشترکہ ثقافت، روایات اور باہمی احترام کے مضبوط بندھن میں جڑی ہوئی ہیں۔ دونوں اقوام ایک جسم اور دو روحوں کی مانند ہیں اور ان کے درمیان نفرت، تعصب اور تقسیم پیدا کرنے کی ہر کوشش نہ صرف ناکام ہوگی بلکہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان اس وقت اتحاد، برداشت اور سیاسی بصیرت کا متقاضی ہے۔ ایسے نازک حالات میں بعض عناصر کی جانب سے قومیتوں کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے اور اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں قابل افسوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار اور سینئر سیاستدانوں کو اپنے الفاظ اور طرزِ عمل میں ذمہ داری، عقل و شعور اور دوراندیشی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ عوام میں نفرت کے بجائے بھائی چارے اور یکجہتی کا پیغام پہنچے۔انہوں نے کہا کہ کسی فرد، گروہ یا چند شرپسند عناصر کی غلطیوں کی بنیاد پر پوری قوم کو مورد الزام ٹھہرانا یا للکارنا دانشمندی نہیں بلکہ یہ رویہ مزید فاصلے پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ بلوچ اور پشتون عوام نے ہمیشہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے مل کر جدوجہد کی ہے۔ ان تاریخی حقائق کو نظر انداز کرکے نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دینا کسی صورت بلوچستان اور اس کے عوام کے مفاد میں نہیں۔ سید امان شاہ نے کہا کہ آج کا بلوچ اور پشتون باشعور ہے اور وہ بخوبی جانتا ہے کہ تعصب، نفرت اور تقسیم کی سیاست نے ماضی میں صوبے کو کیا نقصان پہنچایا۔ عوام اب مزید تباہی، بدامنی اور انتشار کے راستے پر چلنے کے لیے تیار نہیں ہیں بلکہ وہ امن، ترقی، تعلیم، روزگار اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ذمہ دارانہ کردار ادا کریں اور صوبے میں قومی ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان صوبے کی تمام قومیتوں کے درمیان اتحاد، مساوات اور باہمی احترام کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور ہر اس سوچ کی مخالفت کرتی ہے جو عوام کو تقسیم کرنے یا ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا کرنے کا باعث بنے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے روشن، پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے تمام محب وطن قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *