Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرست

دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، نسیم الرحمان ملاخیل

وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسیمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے مسلمانوں کے مقدس ترین ایام میں کوئٹہ چمن پھاٹک میں مسافر ٹرین پر ہونے والے افسوسناک حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے معصوم شہریوں، خواتین، بچوں، بزرگوں کو نشانہ بنانے اور افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ دہشت گردانہ کارروائی ہے، ایسی مذموم سازشیں قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کر سکتیں۔ پاکستان دشمن عناصر ملک میں بدامنی اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم اور مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہدہشت گرد انسانیت، امن اور پاکستان کے دشمن ہیں، ان کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رکھی جائے صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے انہوں نےکہاکہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے ناسور کےخاتمہ کےلیے دن رات کوشاں ہیں اور ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلےہرگز پست نہیں کر سکتے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور بلوچستان کے پرامن عوام دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت و کارکنان غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہداءکے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *