Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرست

حکومت اور قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں، خان اسفندیار کاکڑ

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ و چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی خان اسفندیار خان کاکڑ نے کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین پر ہونے والے بزدلانہ اور سفاکانہ دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،اپنے ایک خصوصی تعزیتی بیان میں اسفندیار خان کاکڑ نے چمن پھاٹک کے مقام پر مسافر ٹرین کو نشانہ بنانے کے اس المناک دہشت گردی کے واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں کے موقع پر اپنے گھروں کو جانے والے نہتے اور معصوم مسافروں کو خون میں نہلانا بدترین انسانیت سوز فعل ہے،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،انہوں نے اس سنگین دہشت گردی کے واقعے سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ حکومت اور پوری قوم اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں،چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ چمن پھاٹک پر مسافر ٹرین پر ہونے والے اس بزدلانہ حملے کے تمام شہداءکو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام، پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل اور دہشت گردی کے اس واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو جلد اور مکمل شفاءعطا فرمائے،انہوں نے متعلقہ حکام اور سیکیورٹی اداروں پر زور دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مسافر ٹرین پر دہشت گردی کے اس گھنا¶نے واقعے کے ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جبکہ انہوں نے انتظامیہ کو ہسپتالوں میں زیرِ علاج زخمیوں کو بہترین اور ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والے اور ملک دشمن عناصر بلوچستان اور کوئٹہ کے امن و امان اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ نہ کر سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *