Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

سکھر: دیہی نوجوانوں کے لیے ایگری ٹیک اور جدید فارمنگ پر اہم سیمینار


سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)دیہی نوجوانوں کے لیے ایگری ٹیک اور جدید فارمنگ پر سیمینار منعقد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زراعت کو ترقی دے کر معاشی استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے، رضوان علی ملاح علاقہ مکینوں نے سیمینار کو نوجوانوں کے لیے مثبت اور امید افزا اقدام قرار دے دیا شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور مقررین میں اعزازی شیلڈز تقسیم تفصیلات کے مطابق محکمہ امورِ نوجوانان سندھ کے صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری منور علی مہيسر کی ہدایات پر سندھ کے نوجوانوں میں خودمختاری،جدت اور خود انحصاری کے فروغ کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز سندھ کی جانب سے سندھ یوتھ پالیسی کے تحت ضلع سکھر کی تحصیل روہڑی کے علاقے سنگرار میں دیہی نوجوانوں کے لیے ایگری ٹیک اور جدید فارمنگ کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا جس میں نوجوان آبادگاروں طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار میں ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز سندھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان علی ملاح نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روایتی سوچ سے نکل کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زراعت کو ایک منافع بخش شعبے کے طور پر اپنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فونز اور جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے آبادگار موسم، پانی،کھاد،فصلوں کی بیماریوں اور مارکیٹ کے نرخوں سے متعلق بروقت اور درست معلومات حاصل کرسکتے ہیں جس سے زرعی پیداوار اور آمدنی میں نمایاں اضافہ ممکن ہے انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اب صرف روایتی محنت تک محدود نہیں رہی بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت نوجوانوں کے لیے ایک وسیع کاروباری میدان بن چکی ہے جہاں جدید طریقۂ کاشت،ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اسمارٹ ایگری کلچر کے ذریعے ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں اس موقع پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے پروجیکٹ مینیجر توحید غنی مہيسر نے پائیدار زراعت، ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جدید ایگری ٹیکنالوجی،اسمارٹ آبپاشی نظام اور ماحول دوست زرعی طریقۂ کار وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو اپنائیں تقریب سے سماجی تنظیم وائس آف نیو جنریشن کے سمیع اللہ مہر،نذیر احمد کٹپر اور فدا حسین نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں کی ترقی جدید زرعی طریقوں اور دیہی معیشت کی بہتری سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا سیمینار کے دوران سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے جدید فارمنگ،سرکاری سہولیات زرعی تربیت اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق مختلف سوالات کیے جن کے ماہرین نے تفصیلی اور تسلی بخش جوابات دیے علاقے کے مکینوں، آبادگاروں اور نوجوان شرکاء نے سیمینار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گی ان کا کہنا تھا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات اور تربیت کی فراہمی سے نوجوان نہ صرف بہتر روزگار حاصل کرسکیں گے بلکہ زراعت کے شعبے میں جدید طریقے اپنا کر اپنی معاشی حالت بھی بہتر بناسکیں گے علاقہ مکینوں نے حکومت سندھ اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز سندھ سے مطالبہ کیا کہ ایسے تربیتی اور آگاہی پروگرام دیہی علاقوں میں مستقل بنیادوں پر منعقد کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو ترقی کے مزید مواقع میسر آسکیں تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی رضوان علی ملاح نے مقررین،ٹرینرز، سہولت کاروں اور مہمانوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں جبکہ نوجوان شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *