Banner

بلوچستان بورڈ نے میٹرک نتائج 2026 کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 81.91 فیصد

Share

Share This Post

or copy the link

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 145767 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 119403 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 81.91 فیصد رہا۔اعلامیے کے مطابق جماعت نہم میں 68517 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 50401 کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 73.55 فیصد رہا۔ اسی طرح جماعت دہم میں 77250 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 69002 طلبہ کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 89.32 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔بورڈ حکام کے مطابق امتحانات کے انعقاد کے لیے صوبے بھر میں 210 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے جبکہ نگرانی کے لیے 434 انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ امتحانی عمل میں 1236 تدریسی و انتظامی عملے نے خدمات انجام دیں اور 130 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔نتائج کے مطابق بی آر سی لورالائی کے طالبعلم امیر اللہ ولد شریف اللہ نے 1051 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ بی آر سی ڑوب کے طالبعلم مطیع اللہ ولد فتح علی نے 1050 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن بی آر سی لورالائی کے دو طلبہ، نبی خان ولد غفور اور محمد ارحم ولد رمضان نے مشترکہ طور پر حاصل کی جنہوں نے 1046 نمبر حاصل کیے۔چیئرمین بورڈ نے کامیاب طلبہ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے امتحانات کے شفاف انعقاد پر انتظامیہ، ضلعی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو بھی سراہا۔بورڈ انتظامیہ نے بتایا کہ طلبہ اپنے نتائج، ری چیکنگ اور دیگر معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹwww.bbise.edu.pk کا وزٹ کر سکتے ہیں۔

بلوچستان بورڈ نے میٹرک نتائج 2026 کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 81.91 فیصد

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us