Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسر

بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، عسکر خان

کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان کی زیرِ صدارت سیکٹر دفاتر کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں قلات، زیارت، چمن اور لورالائی کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ اضلاع کی کارکردگی، جاری حکومتی اقدامات کی تشہیر اور عوامی آگاہی مہمات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نے تمام ضلعی افسران سے انفرادی طور پر کارکردگی رپورٹس طلب کیں اور مختلف اضلاع میں حکومتی منصوبوں، ترقیاتی اقدامات اور عوامی فلاحی سرگرمیوں کی میڈیا کوریج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی آر عسکر خان نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی اور انہیں بھرپور انداز میں سراہا جائے گا، جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کی مثبت پالیسیوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو مزید جانفشانی سے ادا کریں۔ڈی جی پی آر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں حکومت بلوچستان کی جانب سے کیے جانے والے ترقیاتی اور عوامی مفاد کے اقدامات کی بھرپور میڈیا کوریج کو یقینی بنائیں، جدید تقاضوں کے مطابق ویڈیوز، پوسٹرز، سوشل میڈیا مواد اور مو¿ثر تشہیری مہمات تیار کریں تاکہ حکومتی اقدامات کی درست اور بروقت معلومات عوام تک پہنچ سکیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے اور حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ عوام میں اعتماد کو مزید فروغ دیا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر مختلف اضلاع کے افسران نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور آئندہ مزید مو¿ثر انداز میں فرائض انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *