Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑ

سوئی گیس سوسائٹی انتخابات مکمل اتحاد گروپ کی شاندار کامیابی


شیر گڑھ (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سوئی گیس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے سالانہ انتخابات 2026 میں اتحاد گروپ نے کلین سویپ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔ گزشتہ روز منعقدہ انتخابات میں اتحاد گروپ کے امیدواروں نے بھرپور کامیابی حاصل کی، جس کے نتیجے میں عامر سعید راں صدر اور ملک راشد صدیق کھوکھر بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق راجہ زاہد محمود کی مکمل حمایت کے ساتھ اتحاد گروپ کے پینل نے نمایاں کامیابی سمیٹی۔ دیگر عہدیداران میں راجہ علی فیضان نائب صدر اور شیخ اطہر رشید فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے، جبکہ ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں پر قمر رحمن، سید اسد رضا کرمانی، فرح عظیم خان، ملک محسن شوکت، رضوان شوکت اور خالد محمود کامیاب قرار پائے۔نو منتخب عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سوسائٹی کے ممبران کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے سوسائٹی کی تعمیر و ترقی، شفاف نظام اور رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔دریں اثناء مرکزی صدر آل پاکستان کھوکھر آرگنائزیشن رجسٹرڈ ملک نذیر احمد کھوکھر، صدر شیر گڑھ سٹی پریس کلب رجسٹرڈ و ضلعی چیئرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ عمران زاہد کھوکھر سمیت دیگر معززین نے نو منتخب قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *