Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاسوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور سینیٹ کے کردار سمیت قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے جمہوری اداروں کے استحکام اور قومی ہم آہنگی کے فروغ پر اتفاق کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ سینیٹ آف پاکستان ایک باوقار آئینی فورم ہے جو تمام اکائیوں کی یکساں نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوانِ بالا قومی یکجہتی، جمہوری تسلسل اور وفاق کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “معرکۂ حق” میں حاصل ہونے والی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور قوم کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق مشکل حالات میں قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلوچستان ملک کا دل ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی قومی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مؤثر پارلیمانی نمائندگی قومی یکجہتی کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی مضبوطی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے اور ایوانِ بالا صوبے کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *